Website structure | How to create a Website structure

کسی بھی ویب سائٹ کو پروموٹ کرنے کے لئے اس ویب سائٹ کا سٹرکچر بہت اہمیت کا حامل ہے. اچھے ویب سائٹ

کے سٹرکچر کی وجہ سے ہی آپ کی ویب سائٹ سرچ انجن فرینڈلی ہوجاتی ہے. آئیے ہم اس کلاس میں وضاحت

کرتے ہیں کہ ویب سائٹ کا سٹرکچر کس طرح کا ہونا چاہئے

ویب سائٹ کی HTML درست ہونی چاہئے یعنی ویب سائٹ کے ایچ ٹی ایم ایل ٹیگز ٹھیک طریقے سے ڈیفائن

ہونے چاہئیں. جیسا کہ ہم دیکھتے ہیں کہ ایچ ٹی ایم ایل case sensitiveنہیں ہے اگر کوئی ٹیگ ٹھیک طریقے سے

بند نہ ہو یا ٹیگ کی ترتیب ٹھیک نہ ہو تو ایچ ٹی ایم ایل پھر بھی کام کرتی ہے لیکن سرچ انجنز کے لئے یہ

confusionکا باعث بنتی ہے. بہتر یہی ہے کہ اپنی ویب سائٹ کو validate کر لیں اس کے لئے یہ ربط ملاحظہ

فرمائیں.

http://validator.w3.org/checklink

اس ربط پر جب آپ اپنی ویب سائٹ چیک کریں گے تو وہ آپ کو بتادے گا کہ آپ نے کونسا ٹیگ ٹھیک استعمال نہیں

کیا کہاں آپ نے invalid html استعمال کی ہے.

ایچ ٹی ایم ایل کے ویب پیج کی بیک گراونڈ عام طور پر سفید ہوتی ہے اور ٹیکسٹ کا رنگ سیاہ. گوگل ان ویب

سائٹس کو خاص اہمیت دیتا ہے جن کا فونٹ کلر سیاہ ہو اور بیک گراونڈ سفید ہو.

img کے ٹیگ میں alt کا اٹری بیوٹ لازمی ہونا چاہئے اور اس اٹری بیوٹ کی ویلیو کوئی کی ورڈ ہونا چاہئے.

اس کی اہمیت اس وجہ سے زیادہ ہے کہ آپ کی ویب سائٹ کی تصاویرہر سرچ انجن کے images والے سیکشن میں

دیکھی جاسکتی ہیں. img


کا ٹیگ کیسے استعمال کرنا ہے اس کے لئے یہ مثال دیکھیں.

کوڈ

<img src="image.jpg" alt="Your Keywords here">

ہیڈنگ ٹیگز خصوصی اہمیت کے حامل ہیں آپ جب کوئی کتاب خریدتے ہیں تو اس کے ہر باب میں اس کا عنوان

بہت نمایاں ہوتا ہے. اور دیکھنے والے کو پتہ چل جاتا ہے کہ اس باب میں کیا بات ہوگی. اسی طرح ہیڈنگ ٹیگ کی

سرچ انجنز کے لئے بہت اہمیت کی حامل ہے.کسی بھی ویب پیج میں ہیڈنگز لگانے کے لئے ہم h1,h2,h3,h4,h5,h6

ٹیگز استعمال کرتے ہیں.اس کی مثال یہ ہے.

کوڈ

<h1>Title of Your Page</h1>
<h2>Sub Title </h2>
<h3>Sub Title </h3>
<h3>Sub Title </h4>
<h5>Sub Title </h5>
<h6>Sub Title </h6>

ویب سائٹ پر لکھا ہوا مواد نمایاں ہونا چاہئے. یعنی فونٹ کا کلر اور سائز ایسا ہو کہ آپ کی ویب سائٹ کا مواد

پڑھنے والے کو پریشانی نہ ہو. فرض کریں کہ آپ سفید رنگ کی بیک گراونڈ والے ویب پیج پر آپ فونٹ کا رنگ

سفید رکھتے ہیں تو گوگل اور دوسرے سرچ انجن اس طرح کی ویب سائٹ کو بلیک لسٹ کردیتے ہیں یا بین کردیتے

ہیں. اسی طرح فونٹ کا رنگ اس طرح کا ہو کہ ٹیکسٹ آسانی سے پڑھا جاسکے.


ویب سائٹ کے تمام لنک ٹھیک کام کررہے ہو. ٹوٹے ہوئے لنکس آپ کی ویب سائٹ کی مقبولیت کا گراف نیچے

گرادیتے ہیں.

ویب سائٹ کے سٹرکچر میں لنکس بہت اہمیت کے حامل ہیں اس لئے تمام لنکس صاف ستھرے، دیکھنے میں دلکش

اور ویب پیج کے سب سے اوپر ہوں


ویب سائٹ سادہ ہو اور دیکھنے والے کو اچھی لگے. لیکن اپنی ویب سائٹ پر بہت زیادہ رنگ استعمال نہ کریں کہ

دیکھنے والے کی آنکھیں چندھیا جائیں. یادرکھیں آپ کی ویب سائٹ پر آنے والے کو زیادہ سکرولنگ نہ کرنی پڑے

اور وہ سکرولنگ کئے بغیر آپ کی ویب سائٹ آسانی سے پڑھ سکے.


ویب سائٹ پر فلیش کا استعمال زیادہ نہ کریں بہتر ہے کہ فلیش کی جگہ تصاویر والے بینر استعمال کر لیں.

ویب پیج کا سائز زیادہ بھاری نہیں ہونا چاہئے. 32 کلوبائیٹ کا ویب پیج بالکل ٹھیک ہے. آپ کا ویب پیج 8 سے

دس سیکنڈ میں کھل جانا چاہئے. اگر آپ کا ویب پیج بہت بھاری ہوگا تو دیکھنے والا زیادہ انتظار نہیں کرے گا اور آپ

کا ویب پیج بند کرکے کسی اور سائٹ پر چلاجائے گا.

SEo tips | seo tips in urdu

کی بہترین ٹپس SEO

SEOایک ایسی تکنیک ہے جس کی مدد سے آپ ویب سائٹ کو ٹاپ رینکنگ پر لا سکتے ہیں ۔آپ جتنا زیادہ ان سرچ انجنز کی آپٹیمائزیشن ٹیکنیک کو جانیں گے اتنا ہی زیادہ آپ کے ویب پیجز گوگل کے سرچ انجن میں پہلے پیجز تک آئیں گے۔
ہم آج آپ کو چند SEO کی آسان تکنیک سے آگاہ کر رہے ہیں جن کی مدد سے آپ اپنی ویب سائٹ کو بہترین طریقے سے ٹاپ پر لا سکتے ہیں.
ٹائٹل ٹیگ:
ٹائٹل ٹیگ آپ کے ایچ ٹی ایم ایل پیج میں سب سےاوپر لکھا جاتا ہے۔اور یہی سرچ انجن کو بتاتا ہے کہ آپ کا ویب پیج کیا کہنا چاہتا ہے۔جب آپ برائوزر میں کوئی بھی ویب پیج کھولتے ہیں تو یہی وہ الفاظ ہوتے ہیں جو سکرین میں سب سے اوپر نظر آتے ہیں۔اسی میں آپ کی مین کی ورڈز نظر آتے ہیں لیکن ان الفاظ کو 64 حروف میں ہونا چاہیے۔اگر آپ چاہتے ہیں کہ یہ گوگل پر پورا نظر آئے۔ ٹائٹل ٹیگ کو اس طرح لکھا جاتا ہے.
<title>Your Website Title Here</title>
میٹا ڈسکرپشن ٹیگ:
میٹا ٹیگ ہی آپ کے ویب پیج کو بیان کرتا ہے۔آپ کی یہی وضاحت سرچ انجنز کے ہر پیج پر دکھائی جائے گی۔اس کے لئے آپ کو اچھے اور آسان الفاظ کا استعمال کرنا ہوگا۔اور یہ تقریباً دو سو پچپن الفاظ پر مشتمل ہوتا ہے.۔یہ دھیان رہے کہ آپ کے الفاظ سپیم نہ ہوں۔اپنے کی ورڈز کو دو زیادہ مرتبہ مت دہرائیے گا۔کچھ مختلف الفاظ بھی مدد کر سکتے ہیں۔
اینکر ٹیگ اور یو آر ایل:
اینکر ٹیگ ویب سائٹس میں لنکس لگانے کے لئے کام آتا ہے۔اس ٹیگ میں آپ کا ٹائٹل اور کچھ مین کی ورڈز کا ہو نا ضروری ہے۔اینکر ٹیکسٹ کو انڈر لائن اور کلک ایبل ہو نا چاہیے۔ جیسے
<a href="filename" title="Keywords here"></a>
بیک لنکس تلاش کرنا:
ہاءی رینکنگ کی کامیابی کا راز متعلقہ لنکس کی کوالٹی اچھی ہونی چاہیے۔بہت سے ماہرین ک ایہ کہنا ہے کہ آپ کو اپنے مین کی ورڈز اینکر ٹیگ میں بھی لکھنے چاہیے۔
اگر آپ اپنی ویب سائٹ کے بیک لنکس کو تلاش کرنا چاہتے ہیں تو
گوگل سرچ میں جا کر یہ ٹائپ کریں۔ link:www.yoururl.com
اور یہ آپ کو وہ تمام بیک لنکس دے گی جو آپ کی ویب ساءٹ میں موجود ہیں۔
گوگل کو آپ کو سارے بیک لنکس نہیں دے گا اس لئے مزید لنکس کے لئے آپ یاہو سرچ انجن میں جا کر یہ لکھیے۔ linkdomain:www.yoururl.com
انڈیکسڈ پیج چیک کرنا:
آپ کے لئے یہ جاننا ضروری ہے کہ سرچ انجن آپ کی ویب سائٹ میں کو نسا انڈیکس کنٹینٹ لیتا ہے۔آپ کو یہ بھی چیک کرنا ہو گا کہ آپ کے لنکس کس ترتیب سے نظر آتے ہیں۔یہ بھی دیکھ لیں کہ کوئی ٹائٹل یا وضاحت کسی پیج سے غاءب تو نہیں۔اگر آپ یہ دیکھنا کہ آپ کی ویب سائٹ کے کتنے پیجز کے انڈیکس گوگل میں نظر آتےہیں تو گوگل سرچ میں جا کر یہ لکھیے۔ site:www.yoururl.com
گوگل کی ہسٹری چیک کرنا:
آپ گوگل کی ہسٹری بھی دیکھ سکتے ہیں وہ بھی یہ کمانڈ کا استعمال کر کے جان سکتے ہیں کہ آخری بار آپ کی ویب سائٹ گوگل نے آخری بار کب دیکھی۔ cache:www.yoururl.com
مشترکہ کی ورڈز کی تلاش:
کی ورڈز انٹر نیٹ کا دل ہوتے ہیں۔بس آپ کو اس بات کی تصدیق کر لینی چاہیے کہ آپ کے مین کی ورڈز میٹا ٹیگ میں بھی لکھے گءے ہیں۔کچھ ماہرین کا کہنا ہے کہ آپ کو آپنے پیج کےمین کی ورڈز پیج کے شروع اور آخری پچیس الفاظ میں لکھنے چاہیے۔
اس کے علاوہ کی ورڈز کا انتخاب مختلف اور انوکھا ہو نا چاہیے۔جس سے آپ اپنے ویب سائٹ کے لیے اچھی ٹارگٹ حاصل کر سکتے ہیں۔یہ جاننے کے لئے کہ گوگل نے آپ کے کی ورڈز کے ساتھ اور کونسے کی ورڈز شامل کیے ہیں اس کے لیے ٹائٹل کمانڈ کا استعمال کریں۔
گوگل میں جا کر یہ ٹائپ کریں۔ ٓkeywords
جو مختلف ہو نگے وہ بولڈ میں نظر آئیں گے۔
اگر آپ باقاعدگی سے SEOکی ان بنیادی باتوں پر عمل کریں گے تو یقیناً جلد ہی آپ کی سائٹ کی رینکنگ میں اضافہ ہو گا

Introduction Meta Tags and uses

میٹا ٹیگس (Meta Tags) کا تعارف اور استعمال

میٹا ٹیگز کی سرچ انجن اوپٹمائزیشن Search Engine Optimization میں خاص اہمیت ہوتی ہے. زیادہ تر سرچ انجن میٹا ٹیگز پر انحصار کرتے ہیں اور ساتھ ساتھ ویب سائٹ کے مواد پر بھی. جب آپ گوگل پر کوئی سرچ کرتے ہیں تو گوگل جو آپ کو نتائج دکھاتا ہے. اس میں آپ کی ویب سائٹ کا ٹائٹل اور آپ کی ویب سائٹ کاDescription ٹیگ اور آپ کی ویب سائٹ کا لنک۔

 
بہت سے سرچ انجن ایسے ہیں جنہیں میٹا ٹیگ سرچ انجن کہا جاتا ہے۔ یہ سرچ انجن کسی ویب پیج میں موجود میٹا (Meta ) ٹیگز کی مدد سے اس میں موجود متن کے بارے میں جانتے ہیں۔
آپ نے اکثر دیکھا ہوگا کہ جب آپ کسی چیز کے بارے میں سرچ کرتے ہیں تو آپ کو ویسے ہی نتائج سے متعلقہ ویب سائٹ آپ کو مل جاتی ہیں.
اگر آپ اپنی ویب سائٹ کو سرچ انجنز پر اچھے رینک میں دیکھانا چاہتے ہین تو اس کا سب سے آسان طریقہ یہی ہے کہ آپ اپنی ویب سائٹ میں میٹا ٹیگز لازمی شامل کریں۔
اس کلاس میں ہم بات کریں گے کہ میٹا ٹیگ کیسے بنائے جائیں. سب سے پہلے ہم ٹائٹل ٹیگ بنانا سیکھیں گے.
Title ٹیگ
آپ جب کوئی ویب پیج کھولتے ہیں تو آپ اپنے ویب براوزر میں ایک نیلی رنگ کی پٹی میں کچھ لکھا دیکھتے ہیں یہ مثال حاضر ہے.
یہ سب Title ٹیگ کی مرہون منت ہے. سرچ انجنز میں ٹائٹل ٹیگ کی بہت اہمیت ہے کیونکہ سرچ انجنز ٹائٹل ٹیگز کو بہت فوقیت دیتے ہیں. ٹائٹل ٹیگ اس طرح لکھا جاتا ہے.

کوڈ

<title> Your Title Tag hare </Title>

ٹائٹل ٹیگ کو آپ ویب پیج میں <head>اور <head/>کے درمیان لکھتے ہیں.
اب سوال یہ ہے کہ بہتر ٹائٹل ٹیگ کیسے لکھا جائے. ہم نے پچھلی کلاس میں ایک موبائل فون کی مثال لی تھی اسی کو مدنظر رکھ کر ہم ٹائٹل ٹیگ لکھیں گے.

کوڈ

<title> Mobile Prices, Mobile Prices in Pakistan, Mobile Phone Prices, Sony Ericsson Mobile Phones, Nokia Mobile Prices </Title>

یہ طریقہ غلط ہے کیونکہ آپ نے اس میں آپ نے keyword stuffing کی ہے. وہ ایسے کہ آپ نےmobile لفظ پانچ بار استعمال کیا ہےprices تین بار اور آپ سرچ انجن کو مجبور کررہے ہیں کہ وہ آپ کا رزلٹ ضرور دکھائے. لیکن سرچ انجنز بھی رزلٹ کو فلٹر کرکے دکھاتا ہے. لیکن اگر آپ یہ ٹیگ استعمال کرتے ہیں. تو آپ کا مقصد پورا ہوجاتا ہے اور آپ کسی قسم کی ورڈ سٹفنگ سے بھی بچ جاتے ہیں.

کوڈ

<title> Mobile Prices in Pakistan, Mobile Prices for Sony Ericsson, Nokia, Samsung </Title>

یاد رہے کہ گوگل 60 کریکٹر تک ٹائٹل ٹیگ اپنے سرچ انجن میں دکھاتا ہے. ایم ایس این 80 کریکٹر تک، یاہو 100 سے زائد. اس لئے ضروری ہے کہ آپ ٹائٹل ٹیگ جامع اور اچھا رکھیں. بعض افراد اپنا ٹائٹل ٹیگ اس طرح لکھتے ہیں یہ بھی ایک غلط طریقہ ہے.

کوڈ

<title> MobilePunch.com </Title>

اس مثال میں آپ نے اپنی ویب سائٹ کا نام دیا ہے جبکہ کوئی خاص کی ورڈ نہیں دیا جو سرچ انجنز کو آپ کی سائٹ کی طرف راغب کرسکے.
Description ٹیگ
یہ ٹیگ ٹائٹل ٹیگ کے نیچے لکھا جاتا ہے. اس کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جاسکتا کیونکہ اکثر سرچ انجنز ٹائٹل ٹیگ کے ساتھ ساتھ اس ٹیگ پر بھی انحصار کرتے ہیں.جن میں گوگل، یاہو، ایم ایس این سرفہرست ہیں. یہ ٹیگ اس طرح لکھا جاتا ہے.

کوڈ

<meta content="Your Website description Here" name="description">

اس ٹیگ میں آپ اپنی ویب سائٹ کے بارے میں بتاتے ہیں کہ وہ کس مقصد کے لئے ہے اس میں آپ اہم کی ورڈز استعمال کرتے ہیں. نیچے ایک مثال دیکھئے.

کوڈ

<meta content="Mobile Prices, Mobile Prices in Pakistan, Nokia Mobile Prices, Samsung Mobile Prices, Sony Ericsson Mobile Prices, Motrolla Mobile Prices, Mobile Price Comparison, Mobile Phone Price in Pakistan, mobile phone sales" name="description">

یہ غلط طریقہ ہے کیونکہ آپ نے اس میں صرف کی ورڈز بتائے ہیں اورآپ نےاپنی ویب سائٹ کے بارے میں وضاحت نہیں کی. صحیح طریقہ یہ ہے.

کوڈ

<meta content="Mobile Prices for Nokia, Samsung, Sony Ericsson, Sony Ericsson in Pakistan, we offer a variety of mobile phones for purchase" name="description">

یہ صحیح اور جامع طریقہ ہے کیونکہ آپ نے سرچ انجنز کو اپنی ویب سائٹ کا مقصد بتانے کی کوشش کی ہے.
میٹا keyword ٹیگ
یہ ٹیگ میٹا سرچ انجنز کے لئے استعمال ہوتا ہے. اگرچہ گوگل، یاہو اس کو سپورٹ نہیں کرتے لیکن اس ٹیگ کو شامل کرنے میں کوئی ہرج نہیں کیونکہ ابھی بھی بہت سے سرچ انجنز ہیں جو اس ٹیگ کو قبول کرتے ہیں. یہ ٹیگ میٹا
description
ٹیگ کے نیچے استعمال ہوتا ہے اور اس میں آپ اپنی ویب سائٹ سے متعلقہ اہم کی ورڈز داخل کرتے ہیں. اس کا طریقہ کار اس طرح سے ہے.

کوڈ

<meta content="your keywords here" name="keywords">

اس کی ایک مثال ملاحظہ فرمائیں.

کوڈ

<meta content="Mobile Prices, Mobile Prices in Pakistan, Nokia, Samsung, Sony Ericsson, Motrolla, mobile rates, cellphones, java support, infrared, bluetooth, usb " name="keywords">

کی ورڈ لکھتے وقت چند ہدایات
1. ہمیشہ کی ورڈ کے درست سپیلنگ لکھیں.
2. ہر کی ورڈ کے بعد کوما (،) لازمی دیں جیسے mobile, nokia
3. کی ورڈز کے بعد کوما کی بجائے فل سٹاپ ہرگز نہ دیں.
4. غیر متعلقہ کی ورڈز ہرگز نہ دیں.
5. کی ورڈ ایسے نہ لکھیں کہ دیکھنے والا سمجھے کہ آپ تو سرچ انجنز کو بہت مجبور کر رہے ہیں کہ آپ ان کی ورڈز کو استعمال کرکے میری ویب سائٹ پر لازمی دکھائیں کیونکہ سرچ انجنز ہمارے پابند نہیں ہیں. انہوں نے آپ کو اسی وقت رینکنگ پر لانا ہے جب انہیں یقین ہو جائے کہ آپ واقعی اس کے حقدراد ہیں اس لئے صبر و تحمل سے کام لیں اور ہمت نہ ہاریں.
6. اپنی مسابقت والی سائٹس کے کی ورڈز کا بغور جائزہ لیں. آپ اپنی مسابقت والی کی ورڈز والی ویب سائٹس کے کی ورڈز اس لنک سے extract کر سکتے ہیں.
http://www.webmasterfree.net/meta-tag-extractor.php
یہ ٹول دوسری ویب سائٹس کےمیٹا کی ورڈز آپ کو دکھا دیتا ہے.
7. اگر آپ کو میٹا ٹیگ لکھنے میں مسئلہ آرہا ہے تو آپ یہ تول استعمال کرسکتے ہیں.
http://www.webmasterfree.net/meta-tag-ge...r-tool.php

powered by Blogger | WordPress by Newwpthemes | Converted by BloggerTheme