Keyword | Choose Keyword and use

       کی ورڈز کا اتنخاب اور استعمال

ہمارے پاس ایک ویب سائٹ ہے جس کا نام کچھ بھی ہوسکتا ہے. یہ ویب سائٹ اپنے اندر مندرجہ ذیل مواد رکھتی ہے جو یہ ہیں.
رنگ ٹونز Mobile Ringtones
موبائل ایس ایم ایس Mobile SMS
ہم نے اس لیکچر میں اس ویب سائٹ کو ایک مثال کے طور پر پیش کر رہے ہیں.
اگر آپ موبائل رنگ ٹونز کو دیکھیں تو رنگ ٹونز کی کئی اقسام ہیں یعنی اس کا فارمیٹ
mp3, wav وغیرہ ہوسکتا ہے. اسی طرح رنگ ٹونز کی بہت سی اقسام ہیں جو یہ ہیں.
Indian Ringtones
Pakistani Ringtones
Oldies Ringtones
Arabic Ringtones
Funny Ringtones
اسی طرح یہ ویب سائٹ ایس ایم ایس بھی رکھتی ہے جو یہ ہوسکتی ہیں.
Anniversary, Valentine, Eid, Christmas, Love, Friendshipوغیرہ
اب یہ ویب سائٹ ہم نے اسی مواد کو مدنظر رکھ کر پروموٹ کرنی ہے. تو ہم اس کلاس میں اسے سے متعلقہ کی ورڈز تلاش کریں گے. کی ورڈزتلاش کرنے کے لئے ہم مندرجہ ذیل ویب سائٹ استعمال کریں گے.
freekeywords.wordtracker.com
جب آپ یہ ویب سائٹ اوپن کریں گے اور آپ اس کے بکس میں smsلکھ کر ٹائپ کریں گے تو آپ کو اس سے متعلقہ مختلف کی ورڈز ملیں گے جو یہ ہوسکتے ہیں.
sms friendship funny
sms
sms message tones
sms alert tones
free sms
love sms
funny sms
rude sms text messages
sms valentine message
romantic sms
sms jokes
آپ نے ایک بات اور بھی نوٹ کی ہوگی کہ جب آپ نے sms لکھ کر ٹائپ کیا تو آپ کو یہ بھی بتا دیا گیا کہ اس کی کتنی سرچز ہیں یہ سرچز ایک مہینے میں جتنی ہوئی ہوں اس کا اوسط ہے یعنی اس کی ورڈز کی اتنی سرچز ہو سکتی ہیں. اس طرح آپ اپنی مرضی کے کی ورڈز کا انتخاب کرسکتے ہیں. آپ کی
sms
کی ویب سائٹ کے لئے ضروری نہیں کہ آپ smsہی لکھ کر ٹائپ کریں آپ مختلف کی ورڈز لکھ کر اچھے کی ورڈز تلاش کرسکتے ہیں جویہ ہوسکتے ہیں. valentine sms, love sms, cute sms, sms messages وغیرہ.
آپ اور دوسرے کی ورڈز کے ٹول سے بھی کی ورڈز کی تلاش کے لئے مدد لے سکتے ہیں جو یہ ہیں.
www.seodigger.com
www.goodkeywords.com
inventory.overture.com
آپ کو یہ بھی بتادیں کہ ہر کی ورڈز کسی خاص دن بہت اہمیت کا حامل ہوجاتا ہے اور اس پر اس دن بہت زیادہ ٹریفک آسکتی ہے جیسے valentineکی ورڈ عام دنوں میں اتنی اہمیت کا حامل نہیں ہوتا لیکن فروری کے مہینے میں اس کی اہمیت بہت بڑھ جاتی ہے یہی حال christmas, Eid, April Fool کا ہے.
اب سوال یہ اٹھتا ہے کہ ان کی ورڈز کو کس طرح ویب سائٹ میں استعمال کیا جائے تو اس کا جواب یہ ہے کہ آپ ان کی ورڈز کواپنی ویب سائٹ کے مواد میں استعمال کریں اور ساتھ ساتھ title, meta description, meta keywords, imgکے ٹیگ میں استعمال کریں

0 Response to "Keyword | Choose Keyword and use"

Post a Comment

powered by Blogger | WordPress by Newwpthemes | Converted by BloggerTheme